سم کے گولڈن نمبروں کے بعد امتحانات میں بھی گولڈن نمبرز کا رجحان

2 Oct, 2023 | 04:36 PM

ویب ڈیسک: پیسے دو اور امتحانات میں گولڈن نمبر لو، میٹرک امتحانات نتائج میں بے قاعدگیاں سامنے آگئیں۔ 

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی ہزاروں طلبا کو یکساں نمبرز دیے گئے۔ 

ذرائع کےمطابق ایجنٹوں کے ہزاروں نمبرز کو فارمولے کے تحت  بالکل ایک جیسے نمبرز دیے گئے۔ پہلی بار زیادہ رقم دینے والے ایجنٹوں نے گولڈن نمبر  999 اور 888 متعارف کروائے۔ 

دستاویزات کےمطا بق 407طلبا کو 999اور885طلبا کو 888 نمبر دیے گیے ۔ 839 طلبا کو  901 نمبرز ،907طلبا کو 877نمبرز، 912 طلبا کو905نمبرز دیے گئے۔  اس کے علاوہ  912 طلبا کو904نمبرز، 894طلبا کو880نمبرز دیے گئے۔ 

واضح رہے کہ ماہرین طلبا نے میٹرک نتائج پر تحفظات کو اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں