ماں نے  4 بچوں سمیت زہر پی کر خودکشی کرلی

2 Oct, 2023 | 03:36 PM

عیسیٰ ترین :کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون میں ماں نے  4 بچوں سمیت زہر پی کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ  خود کشی کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے۔کوئٹہ  5 میتوں کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ زہر خوانی کا ایک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے بصیر پور میں بھی پیش آیا، جہاں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے 2 بیٹیوں سمیت زہرکھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔28 سالہ نسرین بی بی اور اس کی 2 بیٹیوں 8 سالہ رضوانہ اور 6 سالہ تائبہ کی زہر خورانی سے ہلاکت کا واقعہ بصیرپورکےمحلہ احمد شاہ میں پیش آیاتھا۔

پولیس کے مطابق نسرین کا اپنےشوہر رمضان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے پہلے اپنی بیٹیوں رضوانہ اور تائبہ کو زہر دیا بعدازاں اس نے خود بھی زہر کھالیاتھا،تینوں ماں بیٹیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھامگر وہ جانبر نہ ہوسکیں تھیں۔

مزیدخبریں