گزشتہ سال کی نسبت رواں سال سٹریٹ کرائم میں35فیصد اضافہ

2 Oct, 2023 | 03:34 PM

عابد چودھری: رواں سال 2023کے پہلے 9ماہ میں گزشتہ سال 2022کے پہلے 9ماہ کی نسبت سٹریٹ کرائم میں35فیصد اضافہ ہوا۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال رواں کے دوران مقدمات کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ سنگین نوعیت کے 1لاکھ 47ہزار 649 مقدمات درج ہوئے۔ انویسٹی گیشن پولیس تیس فیصد مقدمات کے چالان بھی مکمل نہ کرسکی۔  تمام تر وسائل کے باوجود لاہور پولیس جرائم کی بڑھتی شرح کوکم کرنے میں ناکام رہی۔ 

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں 24گھنٹوں کے دوران 57راہزنی، جھپٹا مارنے کی 68، موٹرسائیکل چوری کی 85، کاری چوری 2، نقب زنی کی 17اور متفرق چوری کی 270وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 9ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر 17افراد کو لوٹنے کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا اس کے برعکس گزشتہ سال2022میں 11افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے۔ رواں سال اغواء برائے تاوان کی 9 وارداتیں جبکہ گزشتہ سال 2022میں 7وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

رواں سال درینہ عداوت،لڑائی جھگڑے، غیرت سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر خواتین، مردوں اور بچوں سمیت 353 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ گزشتہ سال 2022میں 371افراد قتل ہوئے۔ 

رواں سال اقدام قتل کے 835 جبکہ گزشتہ سال 2022میں 770واقعات رپورٹ ہوئے۔ رواں سال ڈکیتی کے 63 جبکہ گزشتہ سال 2022میں 79واقعات رپورت ہوئے۔ رواں سال راہزنی کی 15504وارداتیں جبکہ گزشتہ سال 2022میں 12487وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

لاہور شہر میں رواں سال جھپٹا مارنے کے 18508مقدمات جبکہ گزشتہ سال 2022میں 9291 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رواں سال کار چھیننے کی 15جبکہ گزشتہ سال 2022میں 28 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال موٹرسائیکل چھیننے کی 1308جبکہ گزشتہ سال 2022میں 945 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال کارچوری کی 434 جبکہ گزشتہ سال 2022میں 466وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال دیگر وہیکل چوری کی 1852 جبکہ  گزشتہ سال 2022 میں 1452 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال نقب زنی کی 4704 جبکہ گزشتہ سال 2022میں 4239 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔  رواں سال متفرق چوری کی 80394 جبکہ گزشتہ سال 2022 میں 67238 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

مزیدخبریں