شوگر مریضوں کی آنکھوں میں ٹیکے لگانے کا معاملہ، ملزمان مزید چار روز جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

2 Oct, 2023 | 03:21 PM

ویب ڈیسک: شوگر کے مریضوں کی آنکھوں میں ٹیکے لگانے کا معاملہ، فیصل ٹاون پولیس نے ریمانڈ ختم ہونے پر دو ملزمان بلال عاصم کو سیشن جج قیصر نذیر بٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس نے عدالت سے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ عدالت میں ملزمان کے وکیل پیش ہو ئے، جنہوں نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان سے کوئی  چیز برآمد نہیں ہوئی، 6 روز سے پاس رکھا ہوا ہے، ملزمان کا ریمانڈ نہ دیا جائے۔ 

پراسیکیوٹر ندیم وڑایچ کا کہنا ہے ملزم نامزد ہیں ان سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ 17 کےقریب مریضوں کی انکھیں ضائع ہو چکی ہیں۔  اس وقت 23 مریض میوہسپتال میں داخل ہیں۔  ہم پوچھ رہیے ہیں کہ یہ ٹیکے کہاں تیار ہوتے تھے۔ ایک ملزم عبداللہ ہے اس کو تلاش کررہے ہیں۔

عدالت میں وکیل نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ملازم ہیں یہ دوائی تیار کرنے والوں میں نہیں جو اصل ملزم ہیں ان کو پکڑے ان کا کیا قصور ہے۔ 

عدالت میں تفتیشی نے بتایا کہ مختلف جگہ پرریڈ کیا ہے بہت سے ڈاکٹر ہیں جن کے نام آ رہے ہیں ان کو شامل تفتیش کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

کیس کی سماعت کے سیشن جج لاہور نے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے عاصم اور بلال کا مزید چار روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

مزیدخبریں