وزیراعلیٰ محسن نقوی کاگورنمنٹ پائلٹ سکول کا دورہ، 7 سال سے ٹیچرنہ ہونےپرسخت برہم

2 Oct, 2023 | 01:57 PM

جنید ریاض :وزیراعلیٰ محسن نقوی کاگورنمنٹ پائلٹ سکول فاربوائزوحدت روڈکا دورہ،صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر اور سیکرٹری ایجوکیشن احسن وحید ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی کاگورنمنٹ سکول کا دورہ  ، ہائر سکینڈری سکولوں میں 7 سال سےایک ٹیچرنہ ہونےپرسخت برہم ہوئے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کئی ماہ سے گندہ ہونے پرنوٹس دے دیا ، انہوں نے کہا کہ بچوں کو صاف پانی کی جگہ زہر پلایا جارہا ہے۔
 وزیراعلیٰ محسن نقوی نےسکول میں ناقص انتظامات پرشام کومیٹنگ طلب کرلی۔01650طلباکوسکول میں پڑھانےکیلئےصرف60اساتذہ دستیاب ،35 الیکشن ڈیوٹی پرہیں۔


 
 
 

مزیدخبریں