قرض سے تنگ تاجر نے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی

2 Oct, 2023 | 10:53 AM

Ansa Awais

(سٹی 42)قرض سے دلبرداشتہ ہوکر تاجر نے خودکشی کر لی ،ڈیفنس اے کے علاقے میں برانڈرتھ روڈ کے تاجر نےخود کو گولی مار لی۔

48سالہ آصف حسین نے ڈبل جی بلاک گھر میں خودکشی کی ، تاجر کے ذمے سود کی مد میں کروڑوں روپے قرضہ تھا ،  پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ تاجر نے  آخری ویڈیو   پیغام میں کہا کہ میرے بیوی بچے بھوکے نا مر جائیں یہ دیکھ لینا ۔
 

مزیدخبریں