ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانگووائرس کاشکارایک اورمریض چل بسا

کانگووائرس کاشکارایک اورمریض چل بسا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کوئٹہ کےجناح ہسپتال میں زیرعلاج کانگووائرس کامریض انتقال کرگیا،بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سےاموات کی تعداد 12ہوگئی ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فاطمہ جناح ہسپتال میں زیرعلاج مریض کاتعلق افغانستان سےتھا،جوعارضی طورپر سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں مقیم تھا، مریض کو23 ستمبرکوہسپتال لایا گیا تھا جہاں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کاعلاج جاری تھا،مگروہ دوران علاج انتفال کرگیا۔
واضح رہےکہ رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سےاموات کی تعداد 12ہوگئی ہے، فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کے چار مزید مریض زیر علاج ہیں۔