ماہرہ خان کی شادی سلیم کریم سے ہو گئی

2 Oct, 2023 | 03:47 AM

سٹی42: ممتاز فلم سٹار ماہرہ خان کی شادی ہو گئی۔

ماہرہ خان کا نکاح بزنس مین سلیم کریم سے ہوا ہے۔ سلیم کریم کا شمار ماہرہ خان کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے۔ 

اداکارہ ماہرہ خان کی رخصتی کی جھلکیاں منظر عام پر آگئیں۔ ماہرہ خان نے رخصتی کی تقریب میں سفید لباس زیب تن کیا۔تقریب ہفتہ  کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

اداکارہ ماریہ واسطی  نے بتایا ہے کہ ماہرہ خان کا نکاح ایک ہفتے قبل ماہرہ خان کی رہائش گاہ میں ہوا تھا۔تقریب میں صرف خاندان کے لوگ شریک تھے۔

مزیدخبریں