(عابد چوہدری) اچھرہ میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا،لاش اچھرہ اڈا سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق 32 سالہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا،پولیس کے مطابق مقتول کی ٹانگوں اور جسم پر تشدد کے گہرے نشان موجود ہیں،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کےلئے منتقل کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی البتہ شواہد اکٹھے کر کے شناخت کا عمل جاری ہے۔