(ویب ڈیسک)لاہور جنرل ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کیلئے آن لائن سکائپ کنسلٹنسی، ہیلپ لائن بھی مختص کردی گئی ہے۔ ڈینگی کے مریض اپنی علامات بتا کر معالجین سے طبی مشورہ لے سکتے ہیں۔
پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کیلئے آن لائن سکائپ کنسلٹنسی شروع کردی گئی ہے جس پر کال کر کے ڈینگی کے مریض اپنی علامات بتا کر معالجین سے طبی مشورہ لے سکتے ہیں۔مریض042-99268847 یا dengue.lghlahore@hotmail.comپررابطہ کرسکتے ہیں۔
پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کی طرف سے ڈینگی وائر س سے متاثرہ مریضوں کو گھر بیٹھے علاج معالجے اور مرض کی علامات کے بار ے میں رہنمائی کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
لاہور جنرل ہسپتال میں آن لائن سکائپ کنسلٹنسی کی سہولت متعارف کروا د ی جس کے مطابق کوئی بھی شہریSkypeآئی ڈی dengue.lghlahore@hotmail.comپر رابطہ کر سکتا ہے۔علاوہ ازیں ہیلپ لائن کے لئے پی ٹی سی ایل کا نمبر042-99268847بھی مختص کر دیا گیا ہے جس پر ڈینگی کے علاج معالجے اور رہنمائی بارے آگاہی دی جائے گی۔اس مقصد کے لئے اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد مقصود کو ڈینگی کلینیکل فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے تاکہ ہسپتال میں آنے والے ڈینگی کے مریضوں کو بہترسے بہتر طور پر طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ نرسنگ سپرٹینڈنٹ مسز میمونہ ستار ڈینگی بخار کے مریضوں کے میڈیکل چارٹ کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینے کی پابند ہونگی۔
اس امر کا انکشاف پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے ڈینگی کے مرض کیلئے ایل جی ایچ میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ آن لائن سکائپ کنسلٹنسی کے ذریعے کوئی بھی شخص گھر بیٹھے ڈینگی کے ماہر ڈاکٹر سے براہ راست اپنی علامات بتا کر بیماری کے علا ج کے بارے ادویات و احتیاطی تدابیر اور دیگر امور پر میڈیکل ایڈوائس حاصل کر سکتا ہے جبکہ لینڈہیلپ لائن پر بھی یہ سہولیت دستیاب ہو گی۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر سید جعفر حسین،ڈاکٹر عبدالعزیز و دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔
پرنسپل نے ڈینگی کی صورتحال کے پیش نظر تمام طبی عملہ مکمل طور پر چوکس رہے اور کہیں بھی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن سکائپ کنسلٹنسی کی ضرورت محسوس ہونے پر مریض کا لیب ٹیسٹ اور علامات کی روشنی میں ہسپتال داخلے کے بارے میں حتمی فیصلہ ہوگاجسے ڈینگی مریضوں کو بر وقت علاج معالجے کی سہولیات میسر آ سکیں گی۔پروفیسر الفرید ظفر نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے کہا کہ وہ ایل جی ایچ میں شروع کی گئی اس سہولت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی فراہم کریں اور اپنے حلقہ احباب/عزیزو اقارب کو آن لائن سکائپ ایڈریس اور انہیں ٹیلی فون نمبر پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سروس سے مستفید ہو سکیں۔
صحافیوں سے گفتگو میں پرنسپل پروفیسر الفرید ظفرنے تجویز کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ان سے منسلک شہروں میں ڈینگی مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بیماری کی وبائی شکل اختیارکرنے کے خطرات کے پیش نظر جنوبی پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں اور ڈی ایچ کیو میں اس قسم کی سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ وہاں کے لوگ بھی اپنی دہلیز پر ہی طبی ماہرین کی مشاورت سے استفادہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈینگی سے بچاؤ کا واحد حل صفائی ہے جس پر کوئی خرچ نہیں آتا لہذاضرورت اس امر کی ہے کہ سول سوسائٹی، سماجی تنظیمیں،میڈیا اور علمائے کرام صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ ڈینگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکے۔