(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا خود کو اپنے عہدے پر غیرمحفوظ سمجھتا تھا، عہدہ سنبھالا تو دو ہفتے بعد ہی اسحاق ڈار کی واپسی کی خبریں آ گئیں، آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ پیٹرول پر لیوی لگاؤں گا۔
تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خود کو اپنے عہدے پر غیرمحفوظ سمجھتا تھا، کچھ روز پہلے کہا کہ حکومت وقت پورا کرے گی، اپنا پتہ نہیں،کابینہ ارکان نے کہا کہ ایسا کیوں کہا، اب میں سچا ثابت ہو گیا۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا قسط ملنے کے بعد آپ پیٹرول پر لیوی نہیں لگائیں گے، آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ پیٹرول پر لیوی لگاؤں گا،تین ماہ پیٹرول پر دس دس اور ڈیزل پر پانچ پانچ روپے لیوی لگائی،اس مہینے حکومت نے پھر لیوی نہیں بڑھائی، وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پوچھو کیا ہم 3ماہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھ سکتے ہیں،مشیر کو جواب دیا کہ میں مر کر بھی یہ نہیں پوچھوں گا.
آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے پوچھا کیا ٹیکس برقرار رکھ سکتے ہیں،اس کا جواب نہیں آیا، حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کر لیا، اللہ خیر کرے.