پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز؛ پی سی بی کی انوکھی منطق سامنے آگئی

2 Oct, 2022 | 04:09 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی توجہ صرف مال بنانے پر مرکوز رہی ، پی سی بی نے میچز سے کروڑوں روپے کمائے لیکن آلائیڈ ڈیپارٹمنٹ کو اخراجات کی مد کیں ایک پائی بھی ادا کرنے کی جسارت نہیں کی ۔

تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچوں میں پی سی بی نے 60 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت سے کروڑوں روپے کمائے لیکن آلائیڈ محکموں کو ایک ٹکا تک نہیں دیا ،ایل ڈبلیوایم سی نے صفائی ستھرائی پر 254ورکرز اور آفیسرز کو تعینات کیا اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا،ضلعی انتظامیہ اور ایم سی ایل نے کروڑوں روپے خرچ کرکے سڑکوں پر پیچ ورکس اور ٹیموں کے روٹس اور سٹیڈیم کے اطراف لائٹنگ کے انتظامات کو یقینی بنایا۔
محکمہ صحت نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں دس بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنایا،ریسکیو 1122نے ایمرجنسی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا 
پولیس کے ہزاروں جوانوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی دی ،پارکنگ کمپنی نے چار مقامات پر پارکنگ سہولت فراہم کی ۔
پی ایچ اے محکمہ سوئی گیس ،ایل ڈی اے ،واسا ،ٹریفک پولیس نے خدمات سر انجام دیں لیکن پی سی بی نے اخراجات کی مد میں ایک پائی بھی ادا نہیں کی 
ماضی میں ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی کے عوض اخراجات کا بل بھجوایا تو پی سی بی حکام نے پنجاب حکومت کو شکایت کردی۔

مزیدخبریں