عوام کو جھٹکا؛ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں ردو بدل

2 Oct, 2022 | 03:45 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)حکومت نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں ردو بدل کردیا ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی پانچ روپے بڑھا دی گئی، پیٹرول پر لیوی پانچ روپے کم کر دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق حکومت نے شہریوں کو ڈیزل کی قیمت میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر لیوی میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا، ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی بڑھاکر 12 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی برقرار رکھنے سے قیمت میں مزید کمی ہونی تھی۔

پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹر 5 روپے کی کمی کردی گئی، پیٹرول پر لیوی کم کرکے 32 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح زیرو برقرار رہے گی ،مٹی کے تیل پر 15 اور لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 10 روپے ہوگی، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے نئے ریٹ کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کردی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر ہو گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لٹر کمی کی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

 لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے 50 پیسے  لیٹر ہو گئی،اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ مٹی کا تیل 10 روپے 19 پیسے فی لٹر سستا ہو گیا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گئی

مزیدخبریں