ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پارکنگ کمپنی کے ملازمین کیلئے خوشخبری

Lahore Parking Company
کیپشن: Lahore Parking Company
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) لاہور پارکنگ کمپنی کے ملازمین کیلئے اچھی خبر، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی فوری ادائیگی کا فیصلہ، شعبہ فنانس کے آفیسرز اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں. 

چیئرمین لاہور پارکنگ کمپنی عابد میر نے ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا ہےاور بورڈ ممبر یاسر ایوب کو ادائیگی ممکن بنانے کا ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔

یاسر ایوب کے مطابق ورکرز اور سپر وائزرز سمیت تمام ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جارہاہے، ایک بھی ملازم کی تنخواہ اور واجبات کا کیس زیر التوا نہیں رہے گا، ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی تک شعبہ فنانس کا سٹاف چھٹی نہیں کرسکے گا۔