(ویب ڈیسک) خاتون سیاح کے سامنے جنگلی ریچھ آگیا، ریچھ کے لیے چڑھنا، دوڑنا، تیراکی، حتیٰ کہ چھلانگ لگانا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون سیاح کا سامنے ایک بڑے ریچھ سے ہوا، خاتون نے اس ریچھ کی قریب آکر ویڈیو بھی بنائی اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
تفصیلات کےمطابق جنگلی ریچھ کھانے کی تلاش میں مختلف علاقوں میں گھومتے نظر آتے ہیں،وہ 35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتے ہیں، جب شکار کا ارادہ کرتے ہیں تو اس تیزی سے بھاگتے ہیں، دیواروں، درختوں یا کسی بلندی پر ان کو چڑھتے بھی اکثر دیکھا گیا ہے جبکہ شہدا اور دیگر پھل توڑکر کھاتے بھی ان کی کئی ویڈیو یویٹوب پر موجود ہیں۔
کیلیفورنیا میں ایک خاتون سیاح کا گزشتہ ہفتے جنگلی ریچھ سے سامنے ہوا ، سیاح نے قریب ہوکر اس کی ویڈیو بھی بنائی، لڑکی نے بتایا کہ خوف محسوس کرتے اس کے پاس گئی مگر خوش قسمتی سے اس نے کوئی حملہ نہیں کیا۔
اے بی سی 7 نیوز کے مطابق وکٹوریہ فام سیرا میڈری کیلیفورنیا میں ماؤنٹ ولسن ہائیکنگ ٹریل کے ساتھ ساتھ پیدل سفر کر رہی تھی، اس دوران اسےایک جانور کے بارے میں خبردار کیاگیا، وکٹوریہ نے اس بات پر دھیان نہیں دیا اور اپنا سفر جاری رکھا، اسی دوران سامنے سے اسے ایک بڑا ریچھ آتے دکھائی دیا جس پر اس کی گھبراہٹ مزید بڑھ گئی۔
اس نے فوراً فیصلہ کیا کہ وہ ریچھ کو گزرنے دے گی اور خود بھی اپنی جگہ سے پیچھے نہیں ہٹے گی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑا ریچھ لڑکی کو دیکھ کر اسی انداز میں آرہا ہے ، لڑکی نے کیمرے سے اس کی ویڈیو بنانا شروع کردی، ریچھ نے لڑکی کو دیکھا اور قریب سے گزر گیا جبکہ سیاح لڑکی اس کی جاتے ہوئے ویڈیو بناتی رہی اور بعد ازاں تھوڑا دور جانے کے بعد ریچھ نے دوڑ لگا دی۔
وکٹوریہ فام نے اس سارے واقعہ کی ویڈیو اپنےانسٹاگرام پر شیئر کیا، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا' کالا ریچھ جس سے لوگ عام پر ڈر جاتے ہیں، میں یوسمائٹ نیشنل پارک میں کام کرتی تھی جہاں میں نے ریچھ کی تربیت حاصل کی ہے اور سرچ اینڈ ریسکیو میں کام کیا ہے، اس لیے میں ریچھ کے رویے اور جسمانی زبان سے کافی واقف ہوں،میں جانتی ہوں کہ یہ ریچھ نقصان پہنچا سکتا ہے۔