ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے پہلےالیکٹرک جہاز کی اڑان؛ حیرت انگیز خصوصیات

Electric Plan introduce
کیپشن: Electric Plan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکٹرک بائیکس اور گاڑیوں کے فروغ کو عالمی سطح پر ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی طرز کی ٹرانسپورٹ میں کاربن کے اخراج کو روکنے کے لئے مدد مل سکے۔ ایوی ایشن انڈسٹری نے بھی پہلا الیکٹرک جہاز بنا کر ایک نئے انقلاب کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایوایشن کمپنی کے بنائے ہوئے ایلس نامی جہاز نے گرانٹ کنٹر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پہلی اڑان بھری اور 3500 فٹ کی اونچائی پر 8 منٹ تک اڑتا رہا۔ ایلیس ایک پروٹوٹائپ ہے جس میں 21500 ٹیسلا طرز کی بیٹریوں سے لیس ہے جو میگنی ایلیس سے دو میگنی650 الیکٹرک پروپلشن یونٹ چلاتی ہے۔ اس ہوائی جہاز کے تین ویرینٹس سامنے آئے ہیں جن میں چھ مسافروں والا ایگزیکٹو کیبن، 9مسافروں والا طیارہ اور کارگو ویرینٹ شامل ہے۔ تمام قسمیں عملے کے دو ارکان کی کپیسٹی ہے۔

ایلیس طیارے کو مسافر طیارے اور کارگو طیارے کے طور مارکیٹ میں پذیرائی دینے پر غور کیا جارہا ہے,گلوبل کراسنگ ایئر لائنز اور کیپ ایئر نامی امریکی علاقائی ایئر لائنز نے بالترتیب 50 اور 75 طیاروں کے آرڈر دیے ہیں۔ مزید برآں کارگو مارکیٹ کے حوالے سے ڈی ایچ ایل ایکسپریس پہلی کمپنی ہے جس نے 12 ایلیس ای کارگو کرافٹس کا آرڈر دیا۔

ایوی ایشن کے صدر اور سی ای او گریگوری ڈیوس نے کہا کہ آج ہم ہوا بازی کے اگلے دور کا آغاز کر رہے ہیں، ہم نے ایلس کی ناقابل فراموش پہلی پرواز کے بعد ہوابازی میں بھی نیا راستہ  بنایا ہے۔ یہ سنگِ میل پائیدار ہوائی سفر میں جدت کا باعث بنے گا اور مستقبل میں مسافروں اور کارگو سفر دونوں کو ایک نئی شکل دے گا۔

کیپ ایئر کے بانی اور بورڈ کے چیئرمین ڈین وولف نے کہا ہے کہ ایلس کی پہلی پرواز ہوا بازی کی صنعت کے لیے ایک تبدیلی کے سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer