(محمدساجد)سوشل میڈیا پر آئے روز ایسی ایسی ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں جن کاتصور بھی نہیں کیا جاسکتا، ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک خاتون پولیس افسر گاڑی سے نیچے گرگئی، واقعہ بھارت میں پیش آیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں شادیوں کے موقع پر مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیوز بھی منظرعام پر آتی رہتی ہیں مگر اس بار ایک خاتون پولیس افسر کی ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ بری طرح چلتی ہوئی گاڑی سے گر پڑی،واقعہ ضلع جنگاؤں میں رونما ہوا، جنگاؤں بھارت کا ایک ضلع جو تلنگانہ میں واقع ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پولیس افسر دیگر اہلکاروں کے ساتھ کہیں جارہی ہے، راستے میں دیگر اہلکار بھی موجود ہیں جو میڈیا والوں کو ایک طرف کررہے ہیں۔
ویڈیو سے لگ رہا ہے کہ وہاں کے مقامی وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کے لئے سکیورٹی اہلکار ساتھ موجود تھے کیونکہ فارچیونر گاڑیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جن کی ویڈیو میڈیا والے بنانے میں مصروف تھے، ایک فارچیونر گاڑی تیزی سے کیمرے کے سامنے سے گزری جس سے خاتون پولیس افسر گرپڑی، خاتون کے گرنے پر ایک اہلکار نےآگے بڑھ کر اس کو اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ خود ہی اٹھ کر دوبارہ گاڑی کی طرف لپک پڑی۔