مشہور پاکستانی اداکارہ کا جعلی سوشل میڈیا اکائونٹ بنانے والا ملزم گرفتار

2 Oct, 2022 | 12:01 PM

ویب ڈیسک: ان دنوں سوشل میڈیا کا استعمال ہر عام و خاص شخص کرتا ہیں  اسی طرح سے  شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔

 گزشتہ کئی برس سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف  کا اکاؤنٹ بنا ہوا تھا جسے ان کے مداح اصل سمجھتے تھے لیکن وہ اصل نہیں  بلکہ جعلی اکائونٹ تھا تاہم اب اس  مجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق   جعلی اکائونٹ بنانے والے کا نام  میاں نعیم  ہے جس نےپکڑے جانے کے بعد اعتراف جرم کر لیا، اکاؤنٹ کچھ عرصے سے ریاستی اداروں کے خلاف سرگرم تھا۔ہ سائبر کرائم برانچ نے ملزم میاں نعیم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے 2019 سے اداکارہ سائرہ یوسف کےنام پر جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا۔میاں نعیم کا تعلق کامونکی، گوجرانوالہ سے ہے۔

 یاد رہے کہ اداکارہ سائرہ یوسف کا تعلق پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے ہے انہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

مزیدخبریں