ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سارہ قتل کیس؛ ملزم شاہنواز کی والدہ کا موقف بھی آگیا

سارہ قتل کیس؛ ملزم شاہنواز کی والدہ کا موقف بھی آگیا
کیپشن: Sarah Ameer Murder Case
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں 3 اکتوبر تک توسیع کردی جبکہ کینیڈاسے آنے والا مقتولہ سارہ انعام کاخاندان بھی آج پولیس کوبیان ریکارڈ کروائےگا، ثمینہ شاہ کا کہنا تھا کہ شاہنواز نے جو کیا اس کی مذمت کرتی ہوں اسے سزا ضرور ملے گی۔

کچہری  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ  ثمینہ شاہ نے کہا کہ مجھے ایاز امیر فون کرتے رہے لیکن میرا فون کمرے میں تھا، ایاز امیر نے شاہنواز کے فون پر مجھ سے بات کی، ایاز امیر نے کہا کہ شاہنواز کو پکڑ کر رکھو، میں نے پولیس کو اطلاع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری حالت بری تھی، صدمے میں تھی، میں نے شاہنواز کو دوسرے کمرے میں بٹھایا اور پولیس کا انتظارکیا، پولیس آئی تو میں نےشاہنوازکو پولیس کے حوالےکیا، ماں کے لیے اس سے بڑھ کر کیا امتحان ہوسکتاہے، میں چاہتی توبھگاسکتی تھی، باپ نےکہا شاہنوازکو رسیوں سےباندھ دو، میں نے ایاز امیر کو کہا کہ میں گھر میں اکیلی ہوں، گھر پر کوئی نہیں ہے، شاہنواز نے مجھے کچھ نہیں کہا، بس دروازہ بند کردیا۔