ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون جج کو دھمکی کا کیس:عمران خان کوعدالت سے گرین سگنل مل گیا

خاتون جج کو دھمکی کا کیس:عمران خان کوعدالت سے گرین سگنل مل گیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عبوری ضمانت منظور کی، عدالت نےعمران خان کو 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا کہا، ٹرائل کورٹ میں بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔

قبل ازیں جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے معاملے پراسلام آباد ہائی کورٹ چھٹی کے روز کھل بھی گئی، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست دائر کرنے کے لئے عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان ہائیکورٹ پہنچے،سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بائیو میٹرک سے استثنی کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ آج چھٹی کے روزبھی کھل گئی ہے اور ہائیکورٹ ڈائری برانچ کا عملہ عدالت پہنچ گیا ہے۔ڈائری برانچ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواس دائر کردی ہے۔