بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کی گاڑی پر فائرنگ کے نیتجے میں ہونے والے مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نصیر آباد میں نوتال قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس،کلاشنکوف اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔