(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی بدلتی صورتحال اورآڈیو لیکس کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کافیصلہ کرلیا ، ان 12 رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) سے رابطے بھی کرلئے، آئندہ انتخابات میں یہ رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں، بیک ڈور رابطے کرنے والوں میں تحریک انصاف کے چھینہ گروپ کے بھی کئی اراکین شامل ہیں اور وہ پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) چھینہ گروپ کے 3 اراکین کے سوا باقی اراکین کو لینے پر راضی ہوگئی ہے، اس کےعلاوہ جنوبی پنجاب،چکوال، بھکر، لیہ اور خوشاب سے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے۔