فٹبال میچ میں خوفناک ہنگامہ آرائی، 174 افراد ہلاک

2 Oct, 2022 | 08:42 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران خوفناک ہنگامہ آرائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 174 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

ملانگ کے علاقے میں واقع اسٹیڈیم میں اریما ایف سی اور پرسی بایا سرابیا کے درمیان ہفتے کی شام کھیلے گئے میچ کے دوران پرسی بایا نے 2کے مقابلے میں 3گول سے میچ  اپنے نام کیا، ہوم گراؤنڈ پر میچ ہارنے پر  اریما ایف سی کے سینکڑوں مداح اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے، مشتعل مداحوں کو منتشتر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کرنا شروع کر دیئے۔

اسٹیڈیم میں پولیس اور فٹبال فینز کے درمیان ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 174 اموات ہوگئی ہے جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں