ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبینہ آڈیولیکس کا معاملہ، تحریک انصاف نے بڑا قدم اُٹھا لیا

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر وزراء کی مبینہ آڈیولیکس کے معاملے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر ممبران کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست کے ساتھ مبینہ آڈیو لیکس کی ٹرانسکرپٹ بھی لگائی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس میں موجودہ حکومت کی بدنیتی واضح ہے، شہباز شریف اور دیگر وزراء نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، آڈیو لیکس کی انکوائری کرکے شہباز شریف اور کابینہ کے خلاف کرمنل کارروائی کی جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آڈیو لیکس میں درخواست گزار کو سیاست سے دور رکھنے کے لیے سازش کی گئی، ان آڈیو لیکس میں ایک مجرمانہ سازش کے تحت درخواست گزارکو ٹارگٹ کیا گیا، آڈیو لیکس کو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ تسلیم کر چکے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے پلاننگ سے منظور نہیں کیے گئے، استعفوں کی مرحلہ وار منظوری سے متعلق زیرالتوا کیس کے ساتھ یہ درخواست منسلک کی جائے، انکوائری کمیشن وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے انکوائری کرے جب کہ اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق اور  اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی انکوائری کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ اور  ایاز صادق کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے اور نئی صورتحال پیدا ہونے سے قبل جوڈیشل نوٹس لیا جائے۔