ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

culprit arrested from baghbanpura
کیپشن: culprit arrested
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)باغبانپورہ میں دس سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا,اہل علاقہ نے ٹھکائی کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔
 پولیس کے مطابق ملزم نبیل نے گلی میں کھیلتی دس سالہ بچی (کنزہ) سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر ٹھکائی کی ،اورپھر پولیس کے حوالے کر دیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب  لاہور کے  سروسز ہسپتال میں مریض کے ساتھ آنے والی خاتون کے ساتھ ڈاکٹر فتح اللہ کی جانب سے ہراساں کیا گیا،خاتون کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈاکٹر فتح اللہ بچہ وارڈ سروسز ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے، بقول خاتون کے وہ اپنے چھوٹے بھتیجے کو چیک کروائے آئی تو ڈاکٹر نے کہا کہ بچے کی تمام معلومات آپ کو مسیج پر بھیج دیتا ہوں۔

اس دوران جب ڈاکٹر کو میسج کیا تو اس کے تھوڑی دیر بعد ہی ڈاکٹر ہراساں کرنے لگا اور باہر کہیں کھانا کھانے پر جانے کے لیے اسرار کرنے لگا، اس سب معاملات پر جب ڈاکٹر کو منع کیا تو وہ بچے کو بہتر طریقے سے چیک نہ کرنے اور اس کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دینے لگا۔

 واقعے کے بعد خاتون کے بھائی شہروز افتخار نے ڈاکٹر فتح اللہ کے خلاف ایم ایس سروسز ہسپتال کو درخواست بھی دائر کردی لیکن دو دن گزرنے کے باوجود اب تک ڈاکٹر کے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer