مسافر کی چلتے جہاز سے چھلانگ؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

2 Oct, 2021 | 08:23 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) حادثات میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں، کبھی کبھار عین حاضر دماغی بھی کام کرجاتی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مسافر نے جہاز سے چھلانگ لگادی مگر کیوں؟ رن وے پر چلنے والے طیارے  میں ایسی حرکت کرنے پر تشویشناک صورت حال پیدا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکن ایئر لائن میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے جہاز کے چلنے پر اس کا ایمرجنسی گیٹ کھولا اور اس کے 'پر' پر چھلانگ لگادی، امریکی فلائٹ 920 میں پیش آنے والے اس واقعہ نے ایئر پورٹ سکیورٹی کی دوڑیں لگوا دیں،مسافر کی شناخت 33 سالہ کرسٹن سیگورا کے نام سے ہوئی جس کوکسٹم اور  بارڈر پروٹیکشن افسر نے گرفتار کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ کولمبیا سے امریکی شہر میامی پہنچا تھا اور رن وے پر اپنی پوزیشن میں آرہا تھا کہ اس دوران مسافر ایمرجنسی دروازہ کھول کر جہاز کے ونگ (پر) کی طرف نکل پڑا۔

مریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایئرپورٹ پر عجیب و غریب صورت حال پیدا ہوئی،امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ کولمبیا سے آنے والی پرواز میں ایک مسافر نے ہنگامی راستہ استعمال کیا اور بدھ کی شام میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کے پروں کی طرف باہر نکل گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ مسافر نے ونگ پر چلنے کے بعد ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں چھلانگ لگائی اور دعویٰ کیا کہ وہ خطرے میں ہے تاہم اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔

گرفتار شہری کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اس نے بھاگنے کی بھی کوشش کی، ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ مسافر ذہنی مریض ہے، یہ انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

 
 

مزیدخبریں