ویب ڈیسک: پہلی جنگ عظیم کے دوران فلسطین میں تعینات برطانوی فوج مچھلیوں کی طرح شراب پیتی رہی، اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ نے اسٹور سے لاکھوں خالی بوتلیں برآمد کرلیں۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کو رملے اور لد کے علاقے میں واقعہ برطانوی فوج کے زیراستعمال عمارت سے لاکھوں خالی بوتلیں ملی ہیں۔ اس عمارت میں خلافت عثمانیہ کی ترک فوج سے لڑنے والے برطانوی جنرل ایلن بی کی زیر قیادت فوجی دستے قیام پذیر تھے۔
15 نومبر1917 کو یروشلم میں داخلے سے قبل برطانوی فوج یہاں رہائش پذیر تھی اور ان کے دل بہلانے کی واحد وجہ اور ذہنی دباؤ دور کرنے کا علاج صرف شراب تھی۔
خالی بوتلیں بیئر اور وائن کے یورپی برانڈز پر مشتمل ہیں جبکہ اس عمارت سے اُس دور کی فوجی وردیاں، بیلٹیں اور بٹن بھی ملے ہیں۔