(ویب ڈیسک) کورونا کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں، پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ابھی بھی اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں ہورہی ہیں، بھارت میں تیسری لہر کی پیش گوئی کی گئی،اس دفعہ بچے زیادہ متاثر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مہیش شرماچئیرمین و ایم ڈی کیلاش گروپ آف ہسپتال نے کہا ہے کہ بھارت میں اکتوبر ،نومبر ،دسمبر میں کورونا کی تیسری لہر ضرور آئیگی کب آئے گی شدت کیا ہوگی پتہ نہیں لیکن تیاریوں کی ضرورت ہے، اس دفعہ بچے زیادہ متاثر ہوں گے۔
انڈیا ٹوڈے کے زیراہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مہیش شرما کا کہنا تھاکہ جب ہم نے کورونا کی آمد پر تھالیاں بجائیں اور سنکھ پھونکے تو لوگ ہم پر ہنسے تھے۔ لیکن پچھلی مصیبتوں سے ہم نے سیکھا ہے دعا ہے کہ تیسری لہر نہ آئے لیکن ہم تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 40 سالوں سے اس پیشے میں ہوں کبھی نہیں دیکھا کہ دوائی ، آکسیجن ، ہسپتالوں میں بیڈ حتی کہ شمشان گھاٹ میں جگہ تک کم پڑ گئی ،انہوں نے کہا کہ اس وقت بالغ افراد کو زیادہ تر ویکسین لگ چکی ہے اور ان کی قوت مدافعت بھی طاقت پکڑ چکی ہے لیکن اب بوسٹر ڈوز نہ لگنے کے باعث جہاں قوت مدافعت کم ہوگی وہاں بچے اب تیسری لہر کا آسان شکار بن سکتے ہیں۔
— IndiaToday (@IndiaToday) October 2, 2021