ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل نقوی مرحوم کا رسم چہلم

Rasm-e-Qul of Sayed Afzal Naqvi
کیپشن: Chairman City News Network
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل نقوی مرحوم کا رسم چہلم۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائشگاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام۔ رسم چہلم میں عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

23 اگست کو جہاں فانی سے کوچ کرنے والے چیئرمین سٹی نیوزنیٹ ورک سیدافضل نقوی مرحوم کی رسم چہلم ان کی رہائشگاہ 37 ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے پر قران خوانی بھی کی گئی۔ مرحوم کے لیے مجلس عزا کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی کےلئے مولانا سلیم عباس نے خصوصی دعابھی کروائی۔

رسم چہلم میں ان کے قریبی رشتے داروں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں سید سہیل نقوی، سید فیصل نقوی، سید اکمل حسین نقوی، سید اسد رضا، سید حسین مہدی، معروف صحافی فرحان بخاری، معروف سماجی شخصیت میاں عثمان، ڈاکٹربلال نقوی، اسماعیل نقوی، آغاقاسم رضا اور آغا احمد رضانے شرکت کی۔

گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی 42 نوید چوہدری، ڈائریکٹر نیوز سٹی 42 میاں طاہر، سنئیرصحافی احمد ولید، اسائنمنٹ ایڈیٹر سٹی فورٹی ٹو عامررضا، سنیئر رپورٹر عرفان ملک ، علی اکبر، علی رامے، شاہدسپرا، درنایاب، اجمل نقوی، سید مبشرنقوی، طارق اسلم، سیدمیکائل نقوی سمیت عزیرواقارب نے بھی شرکت کی۔