ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگل نیشنل کریکولم سے متعلق وزارت تعلیم کا اہم فیصلہ

Ministry of education
کیپشن: Single national curriculum
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: سنگل نیشنل کریکولم پر بڑا فیصلہ، یکساں نصاب کیلئے کسی ایک کتاب کو بطور ٹیکسٹ بک لازمی پڑھانے کی پاپندی ختم۔ سنگل نیشنل کریکولم فریم ورک کے تحت پرائیویٹ پبلشرز کی کتابوں پر این او سی دینے کی لازمی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

 حکومت نے سنگل نیشنل کریکولم کے تحت سرکاری سطح پر تیار ہونے والی کتب کو لازمی طور پر پڑھانے کی شرط ختم کر دی ہے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نئے مراسلہ کے مطابق سکولوں کو سنگل نیشنل کریکولم فریم ورک کے مطابق کوئی بھی کتاب پڑھانے کی اجازت ہوگی اور اس کے لئے پبلشرز کو این او سی لینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ 

صوبے اس بات کے مجاز ہونگے کہ پبلشرز کو این او سی دینے کی پالیسی میں چھوٹ دی جائے یا اسے برقرار رکھا جائے ۔ آل پاکستان ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن کے صدر فواز نیاز کہتے ہیں کہ صرف دو پرائیویٹ پبلشرز کو نوازنے کیلئے حکومت نے اچانک پالیسی تبدیل کی ہے، صوبوں کو این او سی دینے کی پالیسی میں با اختیار بنانے سے دیگر پبلشرز کا راستہ روک دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نیا مراسلہ سنگل نیشنل کریکولم کے بنیادی فلسفہ کی خلاف ورزی ہے۔