ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا کشی سنہا نے لائیو شو میں کپل شرما کو مکا دے مارا، ویڈیو وائرل

Sonakshi Sinha punched Kapil Sharma
کیپشن: Sonakshi Sinha punched Kapil Sharma
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی سنہا نے لائیو شو میں میزبان کپل شرما کو مکا دے مارا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

 فلم دبنگ سے شہرت پانے  والی اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے والد شتروگھن سنہا سے بہت محبت کرتی ہیں اور اس کا اظہار وہ کئی مواقعوں پر کر چکی ہیں تاہم یہ بات معروف میزبان کپل شرما بھول گئے اور لائیو شو میں مکا کھا بیٹھے۔

بھارت کے مقبول ترین شو  کے میزبان کپل شرما  نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  کپل شرما شو میں  سوناکشی سنہا اپنی نئی میوزک ویڈیو کی پروموشن کے دوران جب گانا گا رہی ہوتی ہیں تو کپل شرما شرارتاً ان کے والد شتروگھن سنہا کا مزاحیہ انداز میں ذکر کرتے ہیں، اس پر سوناکشی سنہا کپل شرما کو مکا دے مارتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)

کپل شرما کا یہ پروگرام ابھی آن ایئر نہیں ہوا ہے، کپل شرما نے ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے کیپشن میں بھی لکھا کہ یہ پہلی ریل شیئر کی ہے۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer