امریکا میں کورونا سے بچاؤکی دوا تیار، موت کا خطرہ 50 فیصد کم

2 Oct, 2021 | 02:30 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک:  دو امریکی کمپنیوں کی جانب سے کورونا سے  بچاؤکی  دوا تیار ، موت کے خطرات کو 50 فیصد کم کردیتی ہے 
 رپورٹ کے مطابق  کورونا سے  بچاؤ  کیلئےکھانے والی دوا تیار کرلی گئی  جس کے نتائج حوصلہ افزار ہے ہیں۔امریکی کمپنی مرک اینڈ کو انکارپوریشن نے بتایا ہے کہ اس کی کووڈ 19 کے علاج کے لیے تجرباتی دوا مولنیوپیراویر کے استعمال سے مریض کے ہسپتال داخل ہونے یا موت کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کرتی ہے۔ کلینکل ٹرائل کے نتائج یکم اکتوبر کو جاری کئے گئے۔ مرک اور اس کی پارٹنر کمپنی رج بیک دوا کے  استعمال کی منظوری ایف ڈی اے  اور دنیا بھر میں ریگولیٹری اداروں کے پاس بھی درخواستیں جمع کرائی جائیں گی۔منظوری ملی تو کووڈ 19 کے علاج کے لیے منہ کے ذریعے کھائی جانے والی دنیا کی پہلی اینٹی وائرل دوا ہوگی۔

یہ دوا کورونا کی تمام اقسام کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہے اور مریضوں میں اس کے مضر اثرات معمولی رہے۔ کمپنی کے مطابق اب کووڈ کے مریضوں کا اینٹی وائرل علاج گھر پر ہوسکے گا۔ فائزر اورروش کی جانب سے بھی دوا کی تیاری پر کام تیزی سے جاری ہے اور امید ہے سال کے آخر تک یہ دونوں کمپنیاں بھی دواتیار کرلیں گی

مزیدخبریں