ویب ڈیسک: اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کر گئے، اہلیہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی.
اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کر گئے، عمر شریف علاج کے لیے امریکا روانہ ہوئے تھے ، طبعیت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔ عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ جرمنی میں ڈائیلیسز کے دوران عمر شریف کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے نے عمر شریف کے انتقال کی تصدیق کردی ہے،جرمنی میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل زاہد حسین اسپتال میں انتظامات دیکھ رہےہیں۔ امریکا کےجارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں عمر شریف کی سرجری کے تمام تر انتظامات مکمل تھے، ڈاکٹر جرمنی میں موجود ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں تھے۔