ویب ڈیسک : چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی ’فارورڈ پالسی‘ پر عمل پیرا ہے اور غیر قانونی طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) عبور کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئی دہلی حکومت نے چینی الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں پر کشیدگی کی اہم وجہ بڑی تعداد میں فورسز کی تعیناتی ہے اور اس تعداد میں کمی کے بغیر باہمی تناؤ کم نہیں ہو گا۔ بھارت اور چین کے درمیان شمال مشرقی علاقے سکم سے لے کر مشرقی لداخ تک تقریباً تین ہزار کلو میٹر لمبی سرحد ہے۔ بیشتر علاقے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول قائم ہے اور دونوں کے درمیان سرحدی تنازعہ بھی دیرینہ ہے۔