چینی کی قیمت مقرر کرنے کے تکینکی مسئلے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے:ہائیکورٹ

2 Oct, 2021 | 12:32 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: مہنگے داموں چینی کی فروخت کا معاملہ لاہور  ہائیکورٹ نے چینی کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کیخلاف  درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا.

 تفصیلات کے مطابق مہنگے داموں چینی کی فروخت ,لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا , جسٹس شاہد جمیل خان نے قرار دیا ہے کہ عدالت چینی کی قیمت مقرر کرنے کے تکینکی مسئلے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی،  جسٹس شاہد جمیل خان نے چودہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ،عدالت نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف جہانگیر ترین سمیت دیگرز کی شوگر ملوں کی درخواستیں نمٹا دیں ، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ، پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری خوراک ، سیکرٹری انڈسٹری ، کین کمشنر سمیت دیگرز افسران  پیش ہوئے ،

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں کے متعلق معاملہ پہلے ہی اپیلیٹ کمیٹی کے روبرو زیر سماعت ہے ، شوگر ملوں کی اپیلوں کی سماعت کے لیے مجاز فورم موجود ہے، اس لئےعدالت چینی کی قیمت مقرر کرنے کے تکینکی مسٸلے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی ، عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اپیلیٹ کمیٹی چینی کی قیمت کے تعین میں صارفین کے مفاد کو بھی سامنے رکھے ،اگر قیمت کے تعین میں ملوں کےتحفظات سامنے آئیں  تو انہیں بھی دور کیا جائے  ، چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف تمام درخواستیں نمٹائی  جا رہی ہیں ، جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو،، وفاقی وزیر خسرو بختیار کی رحیم یار خان شوگر مل سمیت دیگر شوگر ملوں نے حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
 

مزیدخبریں