سکول میں ویکسین لگائے جانے پر والدین پریشان

2 Oct, 2021 | 12:06 PM

Malik Sultan Awan

جنید ریاض: سکولوں میں بارہ سال سے زائد عمر بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع،بچوں کی ویکسنیشن سکول سربراہان کیلئے درد سر بن گیا، بیشتر سکول سربراہان نے بچوں کے والدین کو بچوں کی خود سے ویکسنیشن کرانے کا کہہ دیا،والدین کا بھی سکول میں بچوں کی ویکسنیشن لگائے جانے پر اعتراض اٹھادیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں بارہ سال سے زائد عمر بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا۔ بچوں کی ویکسنیشن سکول سربراہان اور والدین کیلئے درد سر بن گیا۔ وہاڑی میں طالبعلم کو ویکسنیشن  ے بعد پیش آنے والے واقع پر سکول سربراہان پریشان ہیں۔ بیشتر سکول سربراہان نے بچوں کے والدین کو خود سے ویکسنیشن لگانے کا کہہ دیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے ہیڈز کو بچوں کی ویکسنیشن سکول میں ہی کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔بعض والدین نے اساتذہ کو سکول میں بچوں ویکسنیشن کرنے سے روک دیا ہے۔ سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضاء الرحمن کا کہنا تھا کہ سکولوں میں ویکسنیشن لگانے کا حکومتی فیصلہ درست نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی ویکسنیشن کروانا والدین کی ذمہ داری ہونا چاہیے۔سکولوں میں بچوں کو ایمرجنسی پیش آسکتی ہےاسکی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟

مزیدخبریں