ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل سوار نوجوان کا راہگیر خاتون کو تھپڑ، ویڈیو سامنے آگئی

Motorcyclists slaps women
کیپشن: Motorcyclists slaps women
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) باغبانپورہ کے علاقے گرونانک پورہ بازار میں موٹرسائیکل سوار  اوباش نوجوان راہگیر خاتون کو تھپڑ مار کر فرار ہوگیا،  واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

پاکستان میں خواتین پر تشدد، عصمت دری، دست درازی، قتل اور تیزاب پھینکنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، خواتین،  بچیاں گلی محلوں میں بھی محفوظ نہیں رہیں،مینار پاکستان ہراسگی واقعے کے بعد سے ہر روز  خاتون سے بدتمیزی کا کوئی نہ کوئی واقعہ رپورٹ ہورہا ہے ، آج گوجرانوالہ کے علاقے باغبانپورہ کے گرونانک پورہ بازار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواروں نے راہ چلتی خاتون کو تھپڑ دے مارا، موٹر سائیکل سوار خاتون کو تھپڑ مارنے کے بعد فرار ہو گئے، واقعے  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھپڑ مارنے والے ملزم اور اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer