ڈینگی وائرس محکمہ صحت کے لیے درد سر بن گیا

2 Oct, 2021 | 11:20 AM

Ibrar Ahmad

سٹی42 : کوروناوائرس کےبعد ڈینگی وائرس محکمہ صحت کے لیے درد سر بن گیا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے مزید 125 مریض رپورٹ ہوئے،رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 1603 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں
  تفصیلات کے مطابق  شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 148 مریض  زیر علاج ہیں۔شہرکےگنگارام ہسپتال میں 19،جناح ہسپتال میں 16 اور سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے 15 مریض داخل ہیں۔ شہر کے ڈاکٹرز ہسپتال، فاروق ہسپتال، جنرل ہسپتال اور شالیمار ہسپتال میں ڈینگی کے 10 دس مریض داخل ہیں۔ شہر کے میو ہسپتال میں 9، گلاب دیوی ہسپتال میں 7 اور فاطمہ میموریل ہسپتال میں ڈینگی کے 6 مریض داخل ہیں۔ شہر کے حمید لطیف اور اتفاق ہسپتال میں 5 پانچ جبکہ چلڈرن ہسپتال، عمر ہسپتال اور یورنیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کے 3 تین مریض داخل ہیں۔

شہر کے ایور کیئر، گھرکی ٹرسٹ ہسپتال اور نواز شریف ہسپتال میں ڈینگی کے 2 دو مریض زیرعلاج ہیں۔ شہر کے عادل ہسپتال، سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو میاں منشی ہسپتال-I میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔ شہر کے حیات میموریل ہسپتال، لائف لائن ہسپتال، منصورہ ہسپتال اور سائرہ میموریل ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے ، گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 57,590 ان ڈور اور 8,433 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا. جبکہ گزشتہ روز شہر میں 1,238 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ نے عوام سے اپیل کی کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائی جائیں۔

مزیدخبریں