منشیات کیس: رانا ثناء اللّٰہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

2 Oct, 2021 | 10:44 AM

Ibrar Ahmad

 اینٹی نارکوٹکس  کورٹ: رہنما مسلم لیگ(ن) رانا ثناء اللّٰہ کےخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت، عدالت نے 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت نے رہنما مسلم لیگ(ن) رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر ملزمان کو منشیات برآمدگی کیس میں آج طلب کیا تھا۔ رانا ثناء اللّٰہ لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت میں آج پیش ہوئے، تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ سمیت دیگر کے خلاف منشیات کی برآمدگی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
   دوسری جانب  اینٹی نارکوٹکس  کورٹ  میں پیشی کے موقع پر  صدرمسلم لیگ(ن)پنجاب  رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ لاہور کے صدر کا فیصلہ جلد ہو جائے گا اس حوالےسے میاں نوازشریف کو بھی درخواست کی  ہے۔ حکومت  لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے جا رہی ہے اسی وجہ سے تاخیر ہوئی تاہم جلد لاہور کی صدارت کا فیصلہ ہوجائے گا۔

رہنمامسلم لیگ (ن)رانا ثنا اللہ  کا حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہناتھا کہ معیشت کا حال یہ ہےکہ ڈالر 172روپےپربھی نہیں رک رہا۔ گندم اپنے ملک سے زیادہ قیمت سے برآمد کی جارہی ہے۔ چینی 115 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔ رہنمامسلم لیگ (ن)رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عوام ہمارا ساتھ دیکر کٹھ پتلی کا خاتمہ کریں۔ سلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی ۔ عمران خان کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مفاہمت کی بات کررہے ہیں۔ لیکن وہ خان اپوزیشن کےساتھ بات چیت نہیں کرناچاہتے اور اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ انکا کہنا ہےکہ افغانستان کےساتھ ساتھ پاکستان پربھی پابندیاں لگانےکاسوچاجارہاہے اور وزیراعظم عمران خان ل کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔

مزیدخبریں