اداکارہ پائل چوہدری پر سسرالیوں کا تشدد 

2 Oct, 2020 | 11:42 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) سٹیج کی معروف اداکارہ پائل چوہدری پر سسرالیوں کا تشدد تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست دے دی۔

سٹیج کی معروف اداکارہ پائل چوہدری کو ان کے سسر حاجی نیاز، چچا سسر اور دیگر سسرالیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پائل چوہدری نے تشدد پر سسرالیوں کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست دیدی۔ پائل چوہدری کا کہنا ہے کہ شوبز میں کام کرنے والے بھی انسان ہیں، انہوں نے شادی کی لیکن انہیں کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پائل چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتی ہیں کہ ان کو انصاف دلائیں، ان کی گاڑی بھی سسرالیوں سے برآمد کروا کردیں۔ پائل چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ ان کے والد پر بھی تشدد کیا گیا، انہیں اپنے سسرالیوں سے جان کا خطرہ ہے، پولیس قانونی کارروائی عمل میں لائے۔ 

مزیدخبریں