کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس میں آگ بھڑ اٹھی

2 Oct, 2020 | 10:11 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد سعید ) کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، عینی شاہدین کے مطابق آگ جیکب آباد کے قریب ریلوے اسٹیشن کے قریب پاور وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرین کی پاور وین میں آگ لگی، جعفر ایکسرپس کے پلانٹ 6205 میں آباد اسٹیشن پر آگ لگ گئی ہے۔ ٹرین ڈرائیور کیجانب سے آگ کی اطلاع سوا چھے بجے کے قریب دی گئی۔ جیکب آباد ریلوے سٹیشن سے نکلنے کے بعد ٹرین میں آگ لگی۔

ڈرائیور نے نزدیک واقع آباد ریلوے سٹیشن پر ٹرین کو روکا، ٹرین عملے نے پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ فائر ٹینڈر نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پہنچ کر آگ پر قابو پایا، مگر بدقسمتی سے پاور پوری طرح جل کر خاکستر ہو گئی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے سے قبل زوردار دھماکہ ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجوہات شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ سی ای او ریلوے نثار میمن نے ٹرین میں آگ لگنے کی رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں