گریڈ سترہ میں بھرتی کیلئے امیدواروں کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان

2 Oct, 2020 | 09:57 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں سٹینوگرافرز اور پرسنل اسسٹنٹ کی بھرتی کیلئے امیدواروں کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان، کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔   

لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 17 کے 20 سٹینوگرافر کی بھرتی کے لیے 232 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کامیاب قرار دے دیا۔ انگریزی میں پاس ہونے والے امیدواروں کا شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ ٹیسٹ 31 اکتوبر کو ہوگا۔ امیدواروں کا شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ کا ٹیسٹ لاہور ہائیکورٹ کی نیو ججز لائبریری میں صبح نو بجے شروع ہوگا۔

نگریزی کے امتحان میں پاس ہونیوالے امیدواروں میں علی حیدر، محمد اظہر، محمد اشفاق، ضیاءالحسن، محمد راشد، محمد معیوب عمر، محمد ندیم، فہیم بن وسیم، محمد ندیم، کاشف علی، سجاد احمد، عمران حسین، مرید حسین، علی رضا، عبداللہ مشتاق، عبدالرؤف، محمد نعمان ملک، گلریز رضا، ارشد علی، قیصر حنیف، ابدالحسن رضا، محمد عرفان، عمر حیات، محمد آصف حنیف اور علی احمد سمیت دیگر شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں گریڈ 17 کی پرسنل اسٹنٹ کی بھرتی کے لیے امیدواروں کے تحریری امتحان کے نتائج کا بھی اعلان کردیا ہے۔ ہائیکورٹ نے 31 پی اے کی بھرتی کے لیے ہونے والے تحریری امتحان میں 105 امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔ انگریزی میں پاس ہونے والے امیدواروں کا شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ کا ٹیسٹ 17 اکتوبر کو ہوگا۔

پرسنل اسسٹنٹ کے تحریری امتحان میں پاس ہونے والوں میں ضیاء القمر، محمد اظہر، ضیاء الحسن، شازیب خان، عمر جاوید، سجاد احمد، محمد طلحہ، سفبطین عباس، حبیب اللہ، عمران حسین، حافظ محمد جاوید عثمان، قاسم الرحمان، محمد اقبال، جاوید یوسف، محمد عاصم، عمر فاروق اور متین جاوید سمیت دیگر امیدوار شامل ہیں۔

مزیدخبریں