پنجاب حکومت کا مزارات سے متعلق ماسٹر پلان تیار کرنے کا فیصلہ

2 Oct, 2020 | 09:40 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: پنجاب حکومت نے مزارات کی تعمیر و توسیع کا ماسٹر پلان تیار کرنے کا فیصلہ داتا دربارکے اردگرد ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والے زائرین کے لئے راستہ مخصوص کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ جبکہ داتا دربار سے منسلک ایریا میں گرین بیلٹ اور پارک بنایاجائے گا۔ دربار میں پارکنگ کے لئے بیسمنٹ کا ایریا مخصوص کیا جائے گا ۔ داتادربار میں مزید 100نئے ٹوائلٹس کابلاک بنایاجائے گا۔ حضرت بی بی پاک دامن کے مزار کی نئی عمارت 15کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی اورنئی عمارت میں مسافر خانہ،واش رومز، لنگر خانہ، مرد و خواتین کے الگ ہال بنیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں مزارات کی تعمیر و توسیع اور تزئین و آرائش کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزارات کی تعمیر و توسیع کا ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں داتا دربارکے اردگرد ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والے زائرین کے لئے راستہ مخصوص کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدا رنے کہا کہ داتا دربار سے منسلک ایریا میں گرین بیلٹ اور پارک بنایا جائے گا جبکہ داتا دربار میں پارکنگ کے لیے بیسمنٹ کا ایریا مخصوص کیا جائے گا اورپارکنگ بیسمنٹ سے اوپر جانے کیلئے جدیدترین لفٹ نصب کی جائے گی۔ داتادربار میں مزید 100نئے ٹوائلٹس کابلاک بنایاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ  بی بی پاک دامن کے مزار کی نئی عمارت 15کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی اورنئی عمارت میں مسافر خانہ،واش رومز، لنگر خانہ، مرد و خواتین کے الگ ہال بنیں گے۔

فیصلہ کیا گیا کہ پاکپتن میں بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار کی ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر و توسیع کی جائے گی۔ مزارات پر ہر ہفتے مذہبی سیاحت ٹورز کا اہتمام کیا جائے گا۔ چاکر اعظم رند کے مقبرے کے توسیعی منصوبے کا جلد افتتاح کیاجائے گا۔ لاہور سے اوکاڑہ ایک روزہ ٹورز جلد شروع کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منشیات کے عادی افراد کو مستقل طورپر بحالی مراکز میں منتقل کیاجائے۔ اجلاس میں داتا دربار کے قریب پیدل افراد کے لئے زیر زمین راستے بنانے کی تجویزپر غور کیا گیا اورحضرت باباموج دریاؒ کے مزار کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں ڈی جی والڈسٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری ٹورازم، کمشنر لاہور ڈویژن،ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں