پی آئی اے میں احتسابی عمل جاری، گزشتہ ماہ میں 54ملازمین کیخلاف ایکشن

2 Oct, 2020 | 08:25 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: قومی ایئر لائنز ( پی آئی اے) میں اصلاحات اور احتساب کا عمل جاری، پی آئی اے نے ستمبر کے مہینہ میں 54ملازمین کے خلاف ایکشن لے لیا، پی آئی اے کے شبعہ ہیومن ریسورس نے ملازمین کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی فہرست جاری کر دی۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 07 ملازمین کو  ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ پی آئی اے نے بغیر اطلاع کے کئی عرصے سے غیر حاضر 08 ملازمین کو فارغ کر دیا۔ پی آئی اے نے کمپنی کے اثاثہ جات کو نقصان پہنچانے پر 02 ملازمین کو فارغ کر دیا۔ سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر افشا کرنے ہے ایک ملازم کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے بدعنوانی اور غبن میں ملوث چھ ملازمین کو برخاست کر دیا ہے، منشیات کی نقل و حمل اور سمگلنگ میں ملوث دو ملازمین برطرف کر دیا ہے، سرکاری دستاویزات کی چوری اور ریکارڈ کو نقصان پہنچانے پر دو ملازمین کو برخاست کیا گیا ہے۔ پی آئی اے نے کام سے انکار پر ایک ملازم کو برخاست کیا ہے۔

پی آئی اے نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کر نے والے پانچ ملازمین کے انکری منٹ میں کٹوتی بطور سزا کر دی۔ پی آئی اے نے احکامات کے مطابق عمل نہ کرنے پر 09 ملازمین کی تنزلی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دس ملازمین ضابطے کی کاروائی کے بعد بے قصور پائے گئے ہیں۔جبکہ پی آئی اے نے اچھی کارکردگی کے حامل 13 ملازمین کو تعریفی اسناد بھی جاری کی گئیں جبکہ 07ملازمین کو کیش ایوارڈ بھی دئیے۔ تمام کاروائیاں قانون اور ضابطے کی قواعد پورے کرکے کی گئیں۔


ترجمان کے مطابق پی آئی اے میں بغیر کسی دباو کے سزا جزا کا عمل جاری ہے اور جاری رہے گا۔

مزیدخبریں