زیادتی اور ڈکیتی واقعات سے نمٹنے کیلئے آئی جی پنجاب کا اہم فیصلہ

2 Oct, 2020 | 07:26 PM

Shazia Bashir

علی ساہی : اہم شاہراہوں پر آئے روز پرخواتین کے ساتھ زیاد تی اور ڈکیتی کے واقعات پیش آنے لگے،  آئی جی  پنجاب  انعام غنی کا شاہراہوں کومحفوظ بنانے کے لئے ہر پوسٹ پر پٹرولنگ ایریا دس سے بارہ کلومیٹر تک بڑھانے کا حکم، ایریا بڑھانے سے پٹرولنگ پولیس ساڑھے دس ہزار سے بڑھ کر  چودہ  ہزار کلو میٹر کا رقبہ کور  کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اہم شاہراہوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی اور ڈکیتی کےواقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی  نےشاہراہوں کومحفوظ بنانے  کے لئے پٹرولنگ ایریابڑھانےکاحکم دے دیاہے۔ پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس کی صوبہ بھرمیں 354 چوکیاں ہیں جو کہ  10 ہزار 500کلو میٹر ایریاز  میں روزانہ  پٹرولنگ کرتی ہیں۔

ہرچوکی کا 10سے 12کلو میٹر کا سرکل بڑھا دیا گیا ہے۔ اہلکار  اب 14 ہزار 100 کلو میٹر سے زیادہ  کی شاہراہوں  پر پٹرولنگ کریں گے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے ،پٹرولنگ ایریابڑھانےکا مقصد چوری اور ڈکیتی کو روکناہے تاکہ شہری دن رات سفر کرتےوقت اپنےآپ کومحفوظ تصورکریں، انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس مشکوک گاڑیوں اورمشکوک افرادپرخصوصی نظررکھے، کوئی بھی  مدد کیلئے پکارے تو فوری پہنچیں۔

آئی جی پنجاب انعام غنی  نےایڈیشنل آئی جی پی ایچ اپی کوہدایات جاری کردی ہیں۔

مزیدخبریں