( سعدیہ خان ) محکمہ جنگلی حیات کی لاہور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کارروائیاں، شہر میں پرندوں کی غیر قانونی فروخت کرنے والے گروہ حراست میں لے لیے۔
محکمہ جنگلی حیات نے پرندوں کو بیچنے والے گروہ کے گرد گھیرا تک کر دیا۔ غیر قانونی خرید وفروخت روکنے کے لیے لاہور سیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ اقبال ٹاؤن، گلبرگ، لبرٹی سمیت دیگر علاقوں میں پرندوں کی غیر قانونی فروخت کا کاروبار کرنے والوں کو حراست میں لے کر پرندے آزاد کروا دیے اور جرمانے بھی عائد کئے گئے۔
ڈسٹرک آفیسر تنویر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے، جرمانے بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
یاد رہے چند ماہ پہلے محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے لاری اڈہ پر چھاپہ مارا اور بنوں سے لاہور آنے والی بس سے نو کونج، بیس چکور کے جوڑے اور جنگلی کبوتر تحویل میں لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے قانونی کارروائی کی تھی جبکہ جنگلی حیات کے پروٹیکٹڈ پرندے بھی تحویل میں لیے گئے۔