گھر سے دو منہ والاسانپ نکل آیا، ویڈیو وائرل

2 Oct, 2020 | 03:45 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) موجود دور میں کررہ ارض پر  ایسی مخلوقات بھی پائی جاتی ہے جن کو دیکھ انسانی عقل حیران ہوجاتی،ایک ایسا ہی واقعہ خاتون کے گھر پیش آیا جہاں سے دو سروں والا سانپ دریافت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق زمین کے اوپر، سمندروں، دریاؤں، ندی نالوں میں بےایسی مخلوقات پائی جاتی ہے جن کے بارے انسان نے پہلے سنا نہ کبھی دیکھا، کیونکہ دور جدید میں ایسی مخلوقات کا ملنا کسی عجوبے سے کم نہیں، زمانہ قدیم میں تبدیلیوں اور موسمی اثرات کی وجہ سے کرہ ارض پر پائی جانے والی یہ مخلوقات تقریباًزوال پذیر ہوچکی ہیں، مگر اب کسی عجیب چیز کا اچانک سامنے آنا عقل کو دنگ کردیتا ہے۔

امریکہ میں خاتون کے گھر سے دو سروں والانایاب سانپ برآمد ہوا،امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر ٹیلرزوائل کی کاونٹی الیگزینڈر میں واقع ایک گھر میں دیکھا پایا گیا،خاتون پہلے تو خوفزدہ ہوئی لیکن ہمت کرکے سانپ کی ویڈیو بنالی اور بعدازاں  سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی،صارفین نے سانپ کو دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا،امریکی خاتون نے دومنہ والے سانپ کی ویڈیو شیئر کرتے اس کے کیپشن میں لکھاکہ ٹھیک ہے فیس بک، کسی کو بھی ایسی جگہ کے بارے میں پتہ ہے،خاتون نے صارفین سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ڈبل پریشانی ہےاس کی دیکھ بھال کروں یا میں اسے چھوڑ دوں؟ یہ زہریلی نہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں گزشتہ دنوں میونسپلٹی ادارے  کے ملازمین نے ایک نالے کی صفائی کے دوران انسانی قد کے برابر چوہا برآمد کیا جس کو دیکھ سب دنگ رہ گئے،واقعہ وسطی امریکی ملک میکسیکو کے دارالحکومت میں پیش آیا، ورکرز کا کہناتھا کہ  ہمیں اس وقت بہت حیرانی ہوئی جب ایک بڑے نالے کی صفائی کے دوران کچرا نکالا تو نالےسے ایک انسانی سائز کا چوہا برآمد ہوا۔


 

مزیدخبریں