ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کو 75 سال،عمر نوے سال،کیس کو 50سال ہوگئے،پھر بھی حق مہر نہ ملا

شادی کو 75 سال،عمر نوے سال،کیس کو 50سال ہوگئے،پھر بھی حق مہر نہ ملا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :شادی کو 75 سال گزر گئے لیکن حق  مہر نہ  ملا ۔ 90 سالہ معمر خاتون انصاف کیلئے  عدالت پہنچ گئی۔


پشاور کی 90 سالہ سعیدہ سلطان کے حق مہر کے معاملے کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ میری موکلہ کا حق مہر 3 کنال 10 مرلے تھا، 3 کنال 10 مرلے زمین نام ہونے کے باوجود قبضہ نہیں مل سکا۔وکیل نے بتایا کہ سعیدہ سلطان کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے، فیصلے حق میں ہونے کے باوجود اجرا کے معاملے میں جعلی رپورٹ پیش کی گئیں۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اجرا کے معاملے کو سیشن کورٹ میں بھیجنے کا حکم دے سکتے ہیں یا درخواست خارج کر سکتے ہیں۔ضعیف العمر خاتون کی سوچنے کے لےی کچھ مہلت کی درخواست پر عدالت نے سماعت نومبر تک ملتوی کر دی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  ضعیف العمر خاتون نے بتایا کہ میری شادی 15 سال کی عمر میں ہوئی اور اب 90 سال کی ہو چکی ہوں لیکن اب تک حق مہر نہیں مل سکا۔کیس 1970 سے مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے، میرے حق میں فیصلے ہونے کے باوجود قبضہ نہیں مل سکا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ 2010 میں مجھے قبضہ دلانے کے حوالے سے جعلی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئیں، اب اگر سیشن کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا تو کیا 200 سال کی عمر میں انصاف ملے گا؟ سعیدہ سلطان نے کہا کہ سب بہنوں اور بیٹیوں والے ہیں، میرے ساتھ بھی انصاف کیا جائے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer