اسی سالہ چیمپین نےفٹ بال کو خیرباد کہہ دیا

2 Oct, 2020 | 01:39 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 :جنون کی حد تک فٹ بال کھیلنے والے 80 سالہ برطانوی فٹ بالر پیٹر ویبسٹر جمعہ کے روز اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

برطانیو ی میڈیا  کے مطابق   80 سالہ بر طانوی  فٹ بالر اپنا آخری میچ کھیلیں گے  اور  ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوۓ  فٹ بال کو ہمیشہ کے لیےالوداع کہیں گے ۔  پیٹر ویبسٹر    برطانیہ میں پیدا ہوئے   لیکن زندگی کا زیادہ  تر حصہ  آسٹریلیا میں صرف کیا۔

مسٹر پیٹر کا کہنا ہے کہ  وہ  جانتے ہیں کہ لوگوں کی یہ رائے ہے کہ میں اب اس قدر اچھا نہیں کھیل سکتا ،جتنا میں ایک وقت میں کھیلا کرتا تھا۔میں گزشتہ کئی سالوں سے فٹ بال کو ٹھیک سے نہیں سمجھ پا رہا جس کی سب سے بڑٰ ی وجہ میری  بڑھتی ہوئی عمر ہے ۔اب عمر کا تقاضا یہ ہے کہ میں اپنی اس شرٹ کی جگہ کسی اور کو دوں گا  جو اس کے معیار کو  صحیح  سے سمجھتے ہوئے اس پر پورا اْترے کیونکہ آپ کھیل کو زیادہ سے زیادہ تب سمجھتے ہیں جب آپ کھیل کے  بارے میں  زیادہ سوچتے ہیں ۔

پیٹر ویبسٹر کا کہنا تھا کہ وہ فٹ بال کو 15 سال کی عمر سے جانتے ہیں جب وہ ایک سکول کا حصہ تھے ۔ایک جگہ پیٹر نے یہ بھی کہا کہ اْن کی عمر  اْن کا سب سے بڑا سرمایہ ہے  اور انھوں نے  20 سے 30  سال کی عمر میں جب وہ اپنے تین بچوں کے ہمراہ برطانیہ میں ہی مقیم تھے  بے شمار لیگز  میں کھیل کر اپناکردار ادا کیا ہے ۔

پیٹرکے مطابق آسٹریلیا  میں  بر طانیہ کے مقابلہ میں فٹ بال اتنا   ایڈوانس تھا کہ یہاں پیٹر 38 ڈگری سسیلسیئس میں بھی  فٹ بال کھیلنا نہیں چھورتے تھے۔میں نہیں جانتا کہ آج میں اپنے آخری میچ کھیلنے کے بعد کیسا محسوس کروں گا لیکن میں  چاہتا ہوں کہ میرا پوتا  میری جگہ سنبھالے۔

پیٹر ویبسٹر لوکل ڈومیسٹک  فٹ بال میں اس قدر مقبول تھے کہ ان کہ بعد میٹر ویبسٹر کے نام سے ایک لیگی مقابلہ منعقد کیا جائے گا جس کی بدولت لیجنڈ پیٹر ویبسٹر کو ڈومیسٹک فٹ بال میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ 

مزیدخبریں