ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں نئے ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں نئے ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ(اکمل سومرو) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلرکی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کی گزشتہ میٹنگ کی سفارشات منظور کر لی گئی ہیں، تمام شعبوں میں قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

 فیکلٹی آف فارماسوٹیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنس کے پروگرام فارم ڈی میں ضیاالدین بابری سپیشل میڈل دینے، اورک کے تحت آن لائن شارٹ کورسز، مختلف شعبوں میں نئے ڈپلومہ کورسز، فیکلٹی آف فارماسوٹیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنس میں ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی پروگرام، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد میں ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام، مینجمنٹ سائنس میں پی ایچ ڈی، ماسٹرز ان بزنس ایڈمنسٹریشن، ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور مارکیٹنگ پروگرام، ماسٹرز ان بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایگزیکٹو پروگرام، 4 سالہ سافٹ ویئر انجینئرنگ پروگرام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

 وائس چانسلر ڈاکٹر بشری مرزا کہتی ہیں کہ 4 سالہ بی ایس سافٹ وئر انجینئرنگ پروگرام اور ڈاکٹر آف فیزیکل تھراپی پروگرام وقت کی ضرورت ہے،  مختلف شعبہ جات میں نئے پروگرامز کا اجراء  خوش آئند ہے۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی طالبات کو معاشرے کا فعال رکن بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے،آن لائن ایڈمیشنز میں انٹرمیڈیٹ کی سطح پر 18 ہزار فارمز کا موصول ہونا بڑی کامیابی ہے، گزشتہ برس انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کے لیے 6 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں ۔

 دوسری جانب  لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کامعاہدہ  طے پا گیا، یونیورسٹی پیپرا رولز کے تحت ای ایس سی او کے ساتھ معاہدے کر کے ایک  سال میں شمسی توانائی پرمنتقل ہوگی ۔ ایس سی او شمسی پینل سسٹم کو ڈیزائن،انسٹال،فنانس  اور چلانے کا ذمہ دارہوگا ۔

 

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer